بلاول کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ معاہدے پر ناراض

200

اسلام آباد ( آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ معاہدے پر ناراض ہوگئے۔ایک بیان میں بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم کون ہوتے ہیں کہ وہ پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر اپنے طور پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے بچوں، قومی قیادت اور فوجی جوانوں کو شہید کرنے والی تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کی بھیک مانگیں؟علاوہ ازیںبلاول نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پارلیمنٹیرینز کو قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہائو س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ وہ اس بریفنگ سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کریں گے کیونکہ یہ آن کیمرہ بریفنگ تھی اور آف دی ریکارڈ تھی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسی پالیسی جس کی منظوری پارلیمنٹ سے نہ لی گئی ہواس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات اور تحریک لبیک پاکستان سے معاہدے پر یکطرفہ فیصلے نہیں لیے جا سکتے، پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ان امور پر کوئی بھی پالیسی نہیں بنائی جا سکتی۔