عالمی ترقیاتی انیشیئٹو”تمام ممالک کی شرکت کا منتظر ہے،چینی وزارت خارجہ

183

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین کی جا نب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے صدر شی جن پھنگ کے مجوزہ”عالمی ترقیاتی انیشیئٹو” کو عالمی مساوات ، متوازن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے بے حد اہمیت کا حامل قرار دیئے جانے اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس کی مکمل حمایت اور چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کے اظہار سے متعلق سوال کیا گیا۔وانگ وین بین نے اس حوالے سے کہا کہ عالمی ترقی کے چیلنجوں کے تناظر صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی76 ویں جنرل اسمبلی میں “عالمی ترقیاتی انیشیئٹو” پیش کیا۔نہ صرف ترقی پذیر ممالک اس انیشیئٹو کی حمایت اور مثبت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک بھی اس کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔ فریقین کی ایک بڑی تعداد کا یہ ماننا ہے کہ یہ انیشیئٹو عالمی ہم آہنگی کو یکجاکرنے، پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے اور عالمی ترقی کو توازن، ہم آہنگی اور اشتراک کے ایک نئے مرحلے تک فروغ دینے میں مدد گار ہوگا۔ اب تک درجنوں ممالک اور کئی بین الاقوامی تنظیموں نے واضح طور پر اس انیشیئٹو کی حمایت کا اظہار کیا ہے یا اس کے بارے میں مثبت رائے دی ہے۔ مختلف فریقوں نے کہا کہ اس انیشیئٹو نے ترقی پذیر ممالک کو ترقی کی رفتار تیز کرنے اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے مضبوط تحریک دی ہے اور وہ چین کے ساتھ تبادلے اور تعاون کے لیے تیار ہیں تاکہ اس انیشیئٹو کے نفاذ کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جا سکے۔وانگ وین بین نے کہا کہ “عالمی ترقیاتی انیشیئٹو” تمام ممالک کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔