افضل عرف مری کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم

258

دکی(آن لائن )بلوچستان ہائیکورٹ نے تحریک جوانان پاکستان کے ضلعی صدر محمد افضل ترین عرف مری کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست نمبر 1024/2020 پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزارت داخلہ کو محمد افضل عرف مری کا نام فورتھ شیڈول سے
نکالنے کا حکم جاری کردیا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے دو رکنی ڈویژنل بینچ جسٹس جسٹس محمدہاشم کاکڑ اور جسٹس جسٹس نذیر احمد لانگو نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ریکارڈ پر ایسا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں جسکی وجہ سے ملزم کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہو۔