صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاور میں کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج

230

صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاور میں کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے پشاور کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر درج کرنے والا پہلا ضلع بن گیا ہے شہر بھر کے تمام تھانہ جات کو کمپیوٹر ائزڈ ایف آئی اے کے اندراج کے لئے انٹر نیٹ سسٹم سے منسلک کردیا ہے اور ضلع بھرکے تھانوںکو کمپویٹر فراہم کر کے آن لائن کردیا ہے سی سی پی او پشاورکے مطابق گزشتہ روز شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمپیوٹر ائزڈ ایف آئی آ ر درج کی گئی سی سی پی او پشاور احسن عباس کے مطابق اب پشاورکے تمام تھانوں میں کمپیوٹر ائزڈ ایف آئی آرکا اندراج شروع کردیا گیا ہے۔ اور ایک کلک سے ایف آئی آرز اور انوسٹی گیشن سے معلومات حاصل ہو سکے گی ۔