آئل ٹینکر قبضے میں لینے سے متعلق ایرانی دعویٰ جھوٹ ہے‘ پینٹاگون

241

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے بحیرہ عمان میں آئل ٹینکر پر حملوں کے حوالے سے ایرانی دعوے کی تردید کردی۔ محکمہ دفاع کے ایک اہل کار کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے بحری تصادم کے الزامات گمراہ کن اور جھوٹے ہیں۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ نے بحیرئہ عمان میں ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کی تھی۔ پینٹاگون نے اپنے بیان میں زور دیا ہے کہ تہران کے یہ الزامات غلط ہیں۔