پاکستان میں میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے، اسد قیصر

106

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کو مکمل آزادی اور اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، اقلیتیں پاکستان میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں، اظہار رائے کی اڑا میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی ایک گھناؤنا فعل ہے،پاکستان اور یورپین یونین کے مابین مختلف شعبوں ہونے والی پیشرفت قابل ستائش ہے ،یورپین یونین کے ساتھ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سے یورپین یونین کے وفد برائے جنوبی ایشیا تعلقات نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا پاکستان یورپین یونین اور اس کے ممبر ممالک کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔پاکستان اور یورپین یونین کے مابین مختلف شعبوں ہونے والی پیشرفت قابل ستائش ہے، اسد قیصرنے کہا پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور آئین پاکستان تمام شہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور اقلیتیں پاکستان میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان میں میڈیا کو مکمل آزادی حاصل ہے۔