سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کیخلاف پرچہ کٹ گیا

166

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں زخمی نوجوان کے والد کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں افتخار چودھری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار کے والد نے مقدمے کے اندراج کیلیے تھانہ آبپارہ میں دائر درخواست میں کہا کہ کشمیر ہائی وے اسپورٹس کمپلیکس کے قریب میرا بیٹا موٹرسائیکل پر گزر رہا تھا سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے میرا بیٹا جسمانی
طور پر معذور ہوگیا، درخواست میں سابق چیف جسٹس کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا گیا کہ سابق چیف جسٹس موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ان کے گارڈ نے میرے بیٹے پر تشدد کیا۔ واضح رہے کہ 2 نومبر کی شب سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی گاڑی کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے تھے، حادثے میں سابق چیف جسٹس اور ان کا خاندان محفوظ رہا۔