نامور صحافی سعود ساحر کی آج پہلی برسی پریس کلب اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس ہوگا

131

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام پی ایف یو جے دستور اور پریس کلب کے سابق صدر نامور صحافی و کالم نگار سعود ساحر کی پہلی برسی پر آج نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین مسلم لیگ(ن) راجا محمد ظفرالحق کریں گے۔ مخدوم
جاوید ہاشمی، لیاقت بلوچ، محمد اعجاز الحق، سردار عتیق احمد خان، سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر عرفان الحق صدیقی، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور میجر(ر) محمد عامر بھی تعزیتی ریفرنس میں شرکت کریں گے۔ پی ایف یو جے دستور کے صدر محمد نواز رضا، آر آئی یو جے دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ، جنرل سیکرٹری اکرم عابد اور پی آر اے کے جوائنٹ سیکرٹری میاں منیر احمد نے صحافیوں، دانشوروں اور سیاسی و سماجی کارکنوں کو تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔