ملک مشکلاات میں ہے،سلیکٹڈ کے خاتمے تک احتجاج رہے گا،بلاول

101

لاڑکانہ(آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ملک مشکلات میں ہے،موجودہ حکومت نے لوگوں سے نوکریاں بھی چھین لیں،احتجاج کا سلسلہ سلیکٹڈ کے خاتمے تک چلے گا، مہنگائی کے باعث والدین بچوں کو اسکول بھیجنے سے قاصر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ یونین کونسلر کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جلد اپنے نئی احتجاجی پروگرام سے آگاہ کرے گی، نوجوان اپنے بزرگوں کے لییمہنگی ادویات خرید نہیں پارہے ہیں،پیپلز پارٹی ہی ملک کو اس مشکل سے نکال سکتی ہے۔ بلاول نے
کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار حکومت میں خواتین اور مردوں کو نوکریاں فراہم کی ہیں، موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، اور ان لوگوں سے بھی نوکریاں چھین لیں، جن کو پی پی پی دور میں نوکریاں دی گئی تھیں، عوام ایسی حکومت چاہتے ہیں جو مکانات گرانے کے بجائے تعمیر کراکر دے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پاکستان کے عوام نے کبھی اتنے بڑے معاشی بحران کا سامنا نہیں کیا، موجودہ حالات میں صرف جیالے ہی عوام کی آواز بن سکتے ہیں، کارکنان کو پورے ملک میں باہر نکلنا پڑے گا ،مزدوروں، کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور طالب علموں کی آواز بنیں۔