میر پور خاص میں غیرحاضر طبی عملے کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

328

میرپورخاص ( بیورو رپورٹ) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے کہاہے کے وہ لوگ اپنے شہروں، گائوں اور اداروں کی پہچان ہوتے ہیں جو لوگ اپنی ذمے داریوں سے بڑھ کر کام کرتے ہیںاس امر کا اظہار انہوں نے تعلقہ سندھڑی میں بنیادی صحت مراکز عثمان جونیجو، محرم کانہیوں کا سرپرائز وزٹ اور موبائل ٹیموں کا رکاڈ چیک کرتے ہوئے کہابنیادی صحت مرکز عثمان جونیجو کا دورہ کرتے ہوئے موجود ڈاکٹر عمران لغاری نے بتاتے ہوئے کہا کے یہاں ہمیں ماہانہ 4350 اور روزانہ کی بنیاد پر 145کووڈ سے بچائو کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے اس سینٹر پرٹارگٹ سے زیادہ روزانہ کی بنیاد پر ویکسی نیشن کی جاتی ہے اس عمل کو کمشنر کی جانب سے سراہا گیااس کے بعد کمشنر نے بنیادی صحت مرکز محرم کانہیوں کا دورہ کیااس موقع پر فی میل میڈیکل آفیسر (FMO) ڈاکٹر راشدہ ناریجو موجود تھیں جنہوں نے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر انہوں نے کہا کے کووڈ 19 پوری دنیان کا مسئلہ ہے اور ویکسی نیشن کا عمل ایک نیشنل کاز ہے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اس موقع پر ڈاکٹر عادل ربانی غیر حاضر تہے جن کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیںانہوں نے کہا کے یہ ایک قومی مقصد ہے اس میں غفلت کرنے والوں سے کسی قسم کی بھی رعایت نہیں برتی جائیگی اس کے بعد انہوں نے 12 میل احساس کفالت سینٹر کا دورہ کیا جہاں کووڈ ویکسینیشن کے لیے محکمہ صحت کی ویکسینیشن موبائل ٹیم موجود تھی جس کا انہوں نے کارکردگی رکارڈ چیک کیا انہوں نے کہا کے سر پرائز وزٹ کرکے فکس پوائنٹ اور موبائل ٹیموں کا کارکردگی رکارڈ چیک کیا جائے گا اس عمل کو تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران بھی دہرائیں گے غفلت یا غیر حاضری کی صورت میں عملے اور افسران کے خلاف سخت قانونی کاروئی کی جائے گی اس کے بعد انہوں نے ٹائون کا میٹی ھنگورنو کا دورہ کیا جہان صفائی نہ ہونے کی صورت میں برہمی کا اظہار کیا اور انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی اور ٹائون آفیسر کو ہدایت کر تے ہو ئے کہا کے صفائی کا خیال رکہا جائے لا پرواہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جا ئے گی آئندہ صفائی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔