عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج اس سال کورونا وائرس کی وبا سے پہلے کی سطح پر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل کاربن پراجیکٹ کنسورشیم کی جانب سے اس بات کا انکشاف جاری کردہ جائزہ رپورٹ میں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے پر صنعتیں اور نظامِ مواصلات بحال ہونے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بڑھے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں چین کا حصہ 31 فیصد، امریکا کا حصہ 14 فیصد، یورپی یونین اور بھارت کا حصہ 7، 7 فیصد ہو گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2021 اور 2024 میں اپنی حدوں کو چھو لے گا۔ گلوبل کاربن پراجیکٹ کنسورشیم کی جائزہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پر مستقبل میں عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2019 میں مقرر کیئے گئے 40 ارب ٹن کے ہدف سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔