سنہ 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات رواں ماہ شروع ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایران کے چیف مذاکرات کار علی بقری کانی نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت نے 29 نومبر کو ویانا میں مذاکرات میں شرکت کی حامی بھر لی ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں علی بقری کانی نے کہا کہ ایران نے ’غیر قانونی اور انسانیت دشمن پابندیوں کو ہٹانے کے لیے 29 نومبر کو ویانا میں مذاکرات میں شرکت کرنے سے اتفاق کر لیا ہے۔ادھر امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے کہا کہ اگر ایران کے نمائندے سنجیدہ ہیں تو جلد ہی یہ معاہدہ طے پا سکتا ہے تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو توقع ہو گی کہ مذاکرات وہیں سے شروع ہوں جہاں گذشتہ جون میں پہنچ چکے تھے اور پھر تعطل کا شکار ہوئے۔