نقطہ نظر

152

حیدری مارکیٹ کی دگرگوں صورت حال
کراچی کے علاقے حیدری میں سڑکوں اور گلیوں کا بہت برا حال ہے۔ نکاسی آب کا نظام نہایت ہی ناقص ہے۔ خصوصاً حیدری مارکیٹ کی مرکزی شاہراہ پر جہاں مصروف آمدورفت ہے پورا سال گندہ پانی کھڑا رہتا ہے جو کورونا وائرس
سے زیادہ خطرناک ہے۔ کوئی بھی یہاں کا پُرسان حال نہیں ہے۔ اور خصوصاً بلاک F کی گلیوں کا تو بہت ہی بُرا حال ہے۔ شہریوں کی زندگی بہت غیر محفوظ ہے۔ بارشوں میں صورت حال اور خراب ہوجاتی ہے۔ فوری اقدامات کریں۔
روبینہ عارف
حکومت کا کام تشویش کا اظہار نہیں
محترم جناب وزیراعظم عمران خان ہمیں آپ کی تقریر سن کر بہت خوشی ہوئی آپ نے بالکل صحیح کہا اور ہمارے دل کی بات کی لیکن باتوں اور مذمت سے کچھ نہیں ہوتا آپ کے پاس تو اقتدار اور اختیارات ہیں، اختیار اور اقتدار کے بہت تقاضے ہوتے ہیں اور آپ صاحب اقتدار ہیں اور اللہ کے آگے جوابدہ بھی ہیں،آگے بڑھ کر
عملی اقدامات کیجیے احکامات صادر کیجیے۔کالجز اور یونیورسٹیز کا ڈریس کوڈ سادہ اور ساتر ہو۔ عوامی مقامات پر آنے کے لیے بھی مناسب اور ساتر لباس ہو۔ پورن سائٹس کو بلاک کروائیں۔ انڈین اور مغربی مواد کی تشہیر بند کروائیں۔ پیمرا کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ ٹی وی ڈراموں اور شوز اور اشتہارات میں ایسے مواد اور موضوعات شامل نہ کریں جو ہمارے مذہبی
اور قومی تہذیب اور شعار کے خلاف ہوں۔ شرعی سزائوں کا نفاذ کریں۔ صرف تشویش کا اظہار نہ کریں قوم کے اخلاق اور کردار کی ذمے داری بھی حکومت کے فرائض کا حصہ ہے۔
ناز نگار
پیٹ بھر کھانا مشکل ہوگیا
جناب وزیراعظم پاکستان کس قدر زیادہ مہنگا ملک بن گیا ہے ہر چیز غریبوں
کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہے، نہ کھانا پیٹ بھر ملتا ہے نہ مریضوں کو دوائیں نصیب ہوتی ہیں اور ٹرانسپورٹ کا مسئلہ تو بہت زیادہ تکلیف دہ ہوگیا ہے۔ غریبوں کے لیے رکشہ ٹیکسی پر پیسے خرچ کرنا بہت مشکل ہے، یہ مسئلہ جتنی جلد حل کرسکیں مہربانی ہوگی، زیادہ سے زیادہ بسوں کا انتظام کیا جائے۔
مسز صدیقی