راولپنڈی (صباح نیوز) کالعدم تنظیم اور حکومت کے درمیان معاہدہ پر عملدرآمد جاری ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے کالعدم ٹی ایل پی کے 82 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 234کارکنوں کو سینٹرل جیل اڈیالہ نظر بند کیا گیا تھا، ان میں سے 50کارکنوں کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔ مزید کارکنوں کی رہائی بھی مرحلہ وار جلد ہو سکے گی۔