کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ایچ ای سی (ذون جی) ہاکی چمپئن شپ کاافتتاحی میچ اقرء یونیورسٹی اور اور کراچی یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جس سے کراچی یونیورسٹی نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔ اقراء یونیورسٹی کی جانب سے علی اقبال اور عبدل فاضل نے ایک ایک گول کیا جبکہ فاتح ٹیم کراچی یونیورسٹی کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2, عدیل, منیر عباس اور خضر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی پلیر اور یوتھ اولمپک ٹیم کے کوچ محمد علی خان تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا، اس موقع پر رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سید سرفراز علی، چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حسن گل فراز احمد خان، کسٹم اسپورٹس کمپلیکس کے انچارج کامل حسن، صدر کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن محسن علی خان، سر سید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، منیجر اسپورٹس بحریہ یونیورسٹی عاشق حسین، اقرا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس شاہد فاخر، عدیل حسین، کنور آصف، خالد منیر، فرقان حسین، محمد علی جعفری، سید صغیر حسین اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال بھی موجود تھے۔