چین سرمائی اولمپکس میں آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا

123

جنیوا(جسارت نیوز)چین کی مردوں کی آئس ہاکی ٹیم آئندہ بیجنگ 2022 کے اولمپک سرمائی کھیلوںمیں شرکت کرے گی۔ اس بات کی تصدیق انٹرنیشنل آئس ہاکی فیڈریشن نے کی ہے۔آئس ہاکی کی عالمی گورننگ باڈی نے چین کی مردوں کی ٹیم کو آئندہ بیجنگ 2022کے اولمپک سرمائی کھیلوں سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں سہ روزہ کونسل کے اجلاس کے بعد بین الاقوامی آئس ہاکی فیڈریشن (آئی آئی ایچ ایف) نے کہا ہے کہ ان کا چین کو براہ راست گیمز میں مقابلے سے باہر کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ، اس لئے چین کی مردوں کی آئس ہاکی ٹیم آئندہ بیجنگ 2022 کے اولمپک سرمائی کھیلوںمیں شرکت کرسکتی ہے ۔