بھارتی جیل میں قید 10 پاکستانی ماہی گیروں کورہا کر دیا گیا

458

بھارتی جیل میں قید10پاکستانی ماہی گیروں کورہا کر دیا گیا،رہا ہونے والے ماہی گیر ٹھٹھہ کے علاقے کیٹی بندرکے رہنے والے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے رہائی پانے والے ماہی گیروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کے وقت دو ماہی گیروں کی عمریں 13اور 16سال تھیں،2016میں بھارتی فورسیز نے گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جیل میں قید 10پاکستانی ماہی گیروں کو رہاکر نے کے بعد2نومبرکو واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔جہاں پر کرونا وباءکے باعث قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں کراچی پہنچایا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر فشرمینزکوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی کی قید سے رہائی پانے والے ماہی گیروں اور ان کے اہل خانہ کومبارکباددی ہے۔اور فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کی انتظامیہ کو ہدایت کی ۔

وہ بھارتی قید سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کے کراچی پہنچنے کے موقع پر استقبال کی بھرپور تیاریاں کریں۔اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

بھارتی قید سے رہائی پانے والے 2ماہی گیروں کی گرفتاری کے وقت عمریں 13اور16سال تھیں۔رہائی پانے والوں میں مجید ملاح،اصغر میربہر،رستم ملاح،ابراہیم میر بہر،علی حسن،علی محمد،اصغر علی،سومار میربہر،علی محمد،شوکت علی چاکی شامل ہیں۔

جنہیں 18دسمبر2016کو مچھلی کے شکار کے دوران لانچ سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔ترجمان فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے مطابق 10ماہی گیروں کی رہائی کے بعد بھی 102پاکستانی ماہی گیر بھارت کی مختلف جیلوں میں ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ان کی جلد رہائی کے لیے بھی کوششیں تیز کی جائیں گی۔