کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اتوار7 نومبر کو سندھ کے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ صوبائی اعلامیے کے مطابق دیگر دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں کے علاوہ وہ حیدرآباد میں سہ پہر 3 بجے ملک پیٹرول پمپ نزد اسریٰ اسپتال ہالا ناکہ پر ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کریں گے جس میں سولنگی برادری کے سردار زبیرخان سولنگی باقاعدہ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی اور مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔