قوم کی بہتری کیلیے قانون سازی پر نظر ثانی کرنی پڑی توکریں گے‘ شاہ محمود

181

اسلا م آباد(صباح نیوز+اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ملک کے آئین میں تبدیلی کی جا سکتی ہے تو قانون میں کیوں نہیں کی جاسکتی، قوم کی بہتری کے لیے جہاں قانون سازی یا رولز پر نظر ثانی کرنی پڑی ہم کریںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت خارجہ میں ایف ایم پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیںوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ
اقتصادی، تجارتی ،تعلیمی، دفاعی، زرعی و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کا متمنی ہے، عالمی برادری افغان شہریوں کی معاشی و انسانی بنیادوں پر معاونت کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کی آسٹریلین ہم منصب ماریس پین نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔