افغان ٹیم کی طرح کسی کرکٹ ٹیم کو اتنا تیزی سے اوپر آتا نہیں دیکھا، عمران خان

54

لاہور (آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے افغان ٹیم کی طرح کسی کرکٹ ٹیم کو اتنا تیزی سے اوپر آتا
نہیں دیکھا۔اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک ہو ساتھ ہی انہوں نے افغان کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے افغان ٹیم کی طرح کسی کرکٹ ٹیم کو اتنا تیزی سے اوپر آتا نہیں دیکھا، افغانستان کی کرکٹ ٹیم کم وقت میں مضبوط ٹیم ابھر کر سامنے آئی ہے، اسی جذبے اور ٹیلنٹ کے ساتھ افغان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔