نقطہ نظر

234

 

 

پیڈسٹرین بریج سے محروم
ابراہیم اسمٰعیل چندریگر روڈ
آئی آئی چندریگر روڈ تجارتی اور صحافتی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ یہاں قائم دفاتر میں بڑی تعداد میں لوگ ملازمت کرکے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتے ہیں۔ لوگوں کو اس سڑک پر دوڑتے ہوئے تیز رفتار ٹریفک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کم حوصلہ اور تھوڑی سی غلطی
لوگوں کو سڑک کو عبور کرنے میں ٹریفک حادثات کا شکار کردیتی ہے۔ اس سڑک پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اس بات کے منتظر ہیں کہ ’’جنگ بلڈنگ اور این بی پی ہیڈ آفس پر بالائی گزرگاہ بنادی جائے تا کہ لوگ ٹریفک کی تیز رفتاری سے محفوظ رہ کر اپنی آمد ورفت میں آسانیاں پیدا کرسکیں۔
صغیر علی صدیقی، کراچی