اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹروتھ کمیشن بنا دیں سچائی سب کے سامنے آ جائے گی۔ دو ہزار سترہ میں دھرنے کے موقع پر عمران خان نے مجھ سے استعفا مانگا تھا آج خود اس پر عمل کریں، حکومت نے احتساب کے حوالے سے جو قانون بنایا ججز خود پریشان ہیں کہ یہ کیا قانون ہے اس قانون کا مقصد نیب چیئرمین کو توسیع دینا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کیا ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کو جانتا ہوں اور نہ ہی جانے والے کو،میں ملک کے آئین کو جانتا ہوں یہ شخصیات کی نہیں اداروں کی بات ہے جب تک آئین پر نہیں چلیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا ۔اس ملک میں ایک سچائی کا کمیشن بنا دیں سب پتہ چل جائے گا۔