حکومت مقررہ وقت سے پہلے ہی گر جائے گی،خواجہ سعدرفیق

115

لاہور ( آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کے بیان ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے، ایک دوسرے کے بیانات کی تردید کر رہے ہیں، حکومت مقررہ وقت سے پہلے ہی گر جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ
حکومت خود ہی گرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے حکومتی وزرا کے متضاد بیان پر بھی نقطہ چینی کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو قرار دے دیا۔