آج مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف احتجاج ہوگا، شازیہ مری

254

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج 29 اکتوبر کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کیخلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے جس میں ضلعی سطح پر ہزاروں لوگ شرکت کریں گے، عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرکے عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول زرداری کی ہدایات پرضلعی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور ملک گیر احتجاج میں ضلعی سطح پر پیپلزپارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، ضلع کی پارٹی قیادت اور کارکنان بھرپور شرکت کریںگے۔