عدالت عظمیٰ بار کے انتخابات: احسن بھون1390 ووٹ لیکر کامیاب

174

لاہور (نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2021-22 کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ جاری ہوگیا، جس کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے احسن بھون 1390 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے، حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ لطیف کھوسہ 813 ووٹ لے سکے، پولنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی، ایک سے دو بجے تک نماز اور کھا نے کا وقفہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں منعقد ہونے والے انتخابات میں 32 سو سے زائد ووٹرز حق رائے دہی رکھتے تھے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ عدالت عظمیٰ بار ایسوسی
ایشن کے فرائض افراسیاب خاں نے سرانجام دیے، انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان 3 نومبر کو کیا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ بار کے وکلاء کی سب سے زیادہ تعداد 1 ہزار 329 کا تعلق لاہور سے تھا جنہوں نے لاہور رجسٹری میں ووٹ کاسٹ کیا، پولنگ اسٹیشنز و بوتھ، کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، لاہور، ملتان، بہاولپور، اسلام آباد میں قائم کیے گئے۔