کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ،کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں فیصل جمخانہ نے یونائیٹڈ اسپورٹس کو باآسانی 8وکٹوں سے شکست دیدی۔ یونائیٹڈ اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29.1 اوورز میں صرف 77 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ایک موقع پر یونائیٹڈ اسپورٹس کے 9 کھلاڑی صرف 52 رنز پر آئوٹ ہوگئے تھے۔یونائیٹڈ اسپورٹس کا مجموعہ 77 رنز پر پہنچادیا۔