گوادر (رپورٹ: انجینئر حاجی حنیف حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ مہمان خصوصی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی نے پاکستان آرمی گوادر ریجمنٹ 166 کے سی ای او کرنل عمران طارق کی گیند پر ہٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہویے مہمان خصوصی نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑی کی بہتر ستائش کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آگے آنا ہوگا۔ تاریخی موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو کھیل جیسی مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے اس کے منتظمین کی مزید اچھے انداز میں اعانت کرنی چائیے ۔ میں ان تمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کی انتظامیہ کو پیشہ ورانہ معیار کے مطابق انتظامات کرنے پر تعریف کی اورکمیٹی کے لیے 50ہزار روپے کا اعلان کیا – چیرمین جی ڈی اے نے گوادر میں کرکٹ کے لیے مکمل ادارتی تعاون اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گوادر کرکٹ کے فروغ، تعاون اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود کرنل عمران طارق ‘ سعید فیض صاحب ‘ ناگمان عبدل صاحب ‘ ڈاکٹر ظفر اقبال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ذاہد سعید نے پاکستان آرمی کی طرف سے سینیٹر محمد اسحاق بلوچ کرکٹ اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز دکھانے کو خوش آئند عمل قرار دیا ۔انہوں نے بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیرمین قیصر خان جمالی اور تمام ممبران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس کے علاوہ گوادر کرکٹ کے نوجوان کرکٹر امتیاز کریم، وسیم غنی ، شریف حسین، حسین چھوٹا و دیگر کی گوادر کرکٹ کے لئیے پر خلوص خدمات کی تعریف کی۔ استاد اصغر حسین نے کہا کہ کلب کرکٹ کو فروغ دینے سے ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے۔افتتاحی تقریب میں مہان خصوصی نصیر خان کاشانی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ پاکستان آرمی گوادر ریجمنٹ 166 کے سی ای او عمران طارق، آرمی گوادر ریجمنٹ 166 کے میجر عندیل ، بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی کے ایڈوکیٹ سعید فیض ، گوادر چیمبرینڈ کامرس کے صدر ناگمان عبدول، سابق صدر حاجی عبدالباسط’ جی ڈی اے اسکول پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال ‘ وائس پرنسپل جاوید آصف ‘ پرسنل سیکریٹری چیرمین جی پی اے جیہند بلوچ ‘ سابق صدر ڈی سی اے حاجی حنیف حسین ‘ منیجر عسکری بینک و سابق کرکٹر الہی بخش شعیب ‘ چیرمین گوادر کرکٹ ذاہد سعید ‘ کمیٹی ممبر استاد اصغر حسین ‘ ڈسٹرکٹ کوچ صابر حیاتان ‘ ٹورنامنٹ آرگنائزر امتیاز کریم ‘ شریف حسین ‘ حمید ناگمان ‘ حسین چھوٹا’ وسیم غنی ‘ عمرہاشم ‘ شاہ بخش موجود تھے ۔