کراچی(پرویز شیخ)کراچی ٹگ اف ایسو سی ایشن زیر اہتمام SSB انٹر ڈسٹرکٹ بوائز اینڈ گرلز ٹگ آف وار چمپئن شپ کا افتتاح ہوگیا۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں نے واک پاسٹ کیا۔بعد ازاں مہمان خصوصی طحہ سلیم ڈپٹی کمشنر سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا ۔ کھیلے گئے لیگ میچز میں بوائز کے ایونٹ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو سینٹرل نے ساؤتھ کو اور ایسٹ نے کورنگی کو سینٹرل نے ملیر کو شکست دی۔گرلز میں ڈسٹرکٹ سینٹرل، ساؤتھ، ایسٹ اور ویسٹ کی ٹیموں نے سیمی فائنلز کیلیے کولیفائی کر لیا۔