آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

377

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینیڈین ہائی کمشنر سے  ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور  اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے کینیڈین ہائی کمشنر سے  ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور افغان امن و استحکام پر بھی بات چیت کی ،جنرل قمر جاوید باجوہ  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کے معاشی استحکام کیلئے مربوط کاوشوں  کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف  کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ممکنہ انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو توجہ مرکوز کرنی چاہیے،پاکستان کینیڈا کے ساتھ کثیر الجہتی ،طویل المعیاد اور پائیدار شراکت داری کا خواہاں ہے۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے افغانستان سے  محفوظ انخلاء  کیلئے معاونت پر پاکستان کا  شکریہ ادا  کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔