شیخ رشید ہنگامی طور پربلانے پر یواے ای سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے

183

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہنگامی طور پر بلانے پروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے ۔شیخ رشید گزشتہ روز 2 روز کے لیے یو اے ای روانہ ہوئے تھے،روانگی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ خواہ وہ کلکتہ ہو، دبئی ہو،
یا چنائی مجھے 2روزکی چھٹی ملی ہے ،میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے دبئی جا رہا ہوں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کو وطن واپس بلایاہے ۔