پولیس نے کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا ہے۔ جڑواں شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ریڈ زون ایکسپریس چوک داخلی اور خارجی راستے پر ٹریفک کے اطراف کے لیے ڈائیورشن کی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری مارگلہ روڈ، ایوب چوک، نادرا چوک اور ڈھوکری چوک استعمال کریں، نائنتھ ایونیو سگنل آئی جے پی روڈ پر ٹریفک کے بجانب فیض آباد اور اسٹیڈیم روڈ ڈائیورشن ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری اسلام آباد میں داخلے کے لیے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، شہری راولپنڈی داخلے کے لیے پشاور روڈ استعمال کریں ۔
میٹرو بس آئی جے پی روڈ سے پاک سیکریٹریٹ کی طرف چل رہی ہے اور راولپنڈی میں معطل ہے۔ مری روڈ ، فیض الاسلام ا سٹاپ، فیض آباد سے آنے اور جانے کے لیے ڈائیورشن ہے۔ اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے شہری اسلام آباد ہائی وے پر استعمال کریں۔
مری روڈ پر فیض آباد سے پہلے اورراول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ٹریفک کے لیےڈائیورشن کی گئی ہے۔ پارک روڈ، ترامڑی چوک اور لہترار روڈ کو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کریں، راولپنڈی جانے والے شہری سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔