راولپنڈی‘ آر می چیف سے جاپانی سفیر کی الوداعی ملاقات

310

راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کونینوری متسوڈا نے جمعے کو جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے جاپانی سفیر کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت دفاع و سیکورٹی تعاون میں مدد دینے اور افغانستان کی صورتحال پر موقف کے بارے میں جاپانی سفیر کے کردار کو سراہا۔ جاپانی سفیر نے کامیاب انخلا آپریشنز سمیت افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔