لاڑکانہ ،3 منشیات فروش گرفتار،سڑک حادثے میں 2 جاں بحق

176

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں، ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کے مطابق لاڑکانہ پولیس نے ڈوکری کے ڈیرہ محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے چرس، آئس اور ہیروئن سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناکر دو ڈرگ سپلائر ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت قربان علی ولد رند علی ڈاہانی رہائشی تحصیل گڑہی یاسین ضلع شکارپور اور ملزم مجیب الرحمن ولد عزیز الرحمن عاربانی تحصیل رتوڈیرو ضلع لاڑکانہ کے طور پر ہوئی ہے، دونوں ملزمان سے دوران چیکنگ ساڑھے پانچ کلو چرس، 24 گرام آئس اور 84 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے جن کے خلاف تھانہ ڈوکری پر تین الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، گرفتار ملزمان ڈوکری اور اطراف کے علاقوں میں منشیات کی سپلائی پہچانے آئے تھے، گرفتار ملزمان سے رابطوں میں رہنے والے افراد کی گرفتاریوں کے لیے بھی تلاش جاری ہے، گرفتار ملزمان سے دیگر ڈرگ ڈیلرز اور خریداروں کے متعلق پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب رتودیرو پولیس نے خفیہ اطلاع پر بھٹہ وانڈھ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مہتاب بھٹو کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار، گرفتار ملزم رتودیرو اور اطراف کے علاقوں میں منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے، گرفتار ملزم سے گروہ کے دیگر افراد اور منشیات کے ڈیلرز کے متعلق تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ رتودیرو میں مقدمہدرج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب قمبر شہدادکوٹ ضلع کی تحصیل وارہ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل اور گدھ گاڑی میں ٹکر کے نتیجے میں وارہ شہر کا رہائشی محنت کش عبدالغفار فلپوٹو شدید زخمی ہوئے جسے ورثا کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج محنت کش دم توڑگئے، لاڑکانہ ضلع کی تحصیل ڈوکری کے علاقے موہن جو دڑو کے قریب گاؤں کارانی لنک روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصام کے نتیجے میں 7 بچوں کا باپ پرائمری اسکول ٹیچر قربان علی سومرو ان کے بیٹے عرفان سومرو شدید زخمی ہوئے جنہیں آس پاس کے لوگوں نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ متوفی کے زخمی بیٹے کو طبی امداد دی گئی، دوسری جانب لاڑکانہ شہر کے اوٹھا چوک پر موٹرسائیکل سے گر کر 40 سالہ ساجد جکھڑ اور جیکب آباد ضلع کی تحصیل ٹھل کے شہر مبارک پور میں واقع مرزا پور بس اسٹینڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 55 سالہ ضعیف شخص حاکم علی چاچڑ شدید زخمی ہوئے جنہیں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا جبکہ روڈ حادثات میں جان بحق افراد کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی جہاں نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔