شناختی کارڈ کے لیے سخت شرائط پر عدالت عالیہ شدید برہم

200

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے سخت شرائط رکھنے کے خلاف شہری محمد کبیر اور دیگرکی درخواستوں پر نادرا اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائی کورٹ میں نادرا سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ شناختی کارڈز بنانے کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں وہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ جسٹس عدنان چودھری کاکہناتھا کہ سخت شرائط رکھ کر لوگوں کی بے عزتی کی جاتی ہے،جن کا اس دنیا میں کوئی خونی رشتہ نہیں ہے وہ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کہاں جائیں؟ سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ پالیسی معاملات میں شہریوں کو شرائط پوری کرنا ہوں گی،کئی افراد جعل سازی کرتے پکڑے گئے ہیں۔عدالت کاکہناتھا کہ جن لوگوں نے غلط کام کیے ان کے خلاف تو کارروائی ہونی چاہیے۔عدالت نے شہری محمد کبیر اور دیگر درخواستوں پر نادرا اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی۔