لاڑکانہ، 45 سالہ ذہنی مریض نے زہریلی گھولیاں کھا کر خودکشی کرلی

293

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قنبر شہدادکوٹ کی تحصیل وارہ کے شہر گاجی کھاہڑو کے نواحی گاؤں راہمو کھوسو میں 45 سالہ ذہنی مریض شخص غلام مصطفی کھوسو کی جانب سے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش کی، جسے ورثا کی جانب سے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گئے جبکہ ورثاء کی جانب سے ڈاکٹروں پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کرکے ڈاکٹروں اور عملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، جس پر اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا۔ بعد ازاں پولیس نے ورثاء کو یقین دہانی کروائی جس پر ورثاء نے احتجاج ختم کرکے لاش گاؤں لے گئے۔