دنیا کا قدآور ترین بھنڈی کا پودا

965

امریکی ریاست اوکلوہاما کی ایک باغبان خاتون نے اپنے باغ کے ایک غیر معمولی پودے کیلئے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو درخواست دے دی ہے.

خاتون نے اپنے باغ میں ایک بھنڈی کا پودا اگایا ہے جس کی اونچائی 13 فٹ سے زیادہ ہے۔

لینڈا کومپٹن نے کہا کہ انہوں نے والمارٹ کے عام بیجوں کا استعمال کرتے ہوئے بھنڈی کا پودا لگایا اور اس کی نشونما کیلئے کوئی خاص کھاد یا کیمیکل استعمال نہیں کیا۔

کومپٹن نے KJRH-TV کو بتایا کہ ان کے پودوں کو “یہاں کی مٹی ، بہت زیادہ پانی اور میری موسیقی بہت پسند ہے۔

باغبان نے کہا کہ انہیں گینیز ورلڈ ریکارڈ میں یہ ملا کہ اب تک کا سب سے اونچا بھنڈی کے پودے کا ریکارڈ 10 فٹ ، 5 انچ ہے جبکہ ان کا پودا 13 فٹ ، 6 انچ سے تجاوز کر چکا ہے اور یہ اب بھی بڑھ رہا ہے۔