سکھر میں جے آئی یوتھ کے مزید تین یونٹ قائم

195

سکھر (نمائندہ جسارت) جے آئی یوتھ حلقہ نیو پنڈ سکھر میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا، پروگرام میں تین مزید نئے یونٹ قائم کیے گئے، اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ ضلع سکھر عبدالحمید تنیو اور جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ ضلع سکھر ساجد علی تنیو نے خصوصی طور پر شرکت کی، شمولیتی پروگرام میں علاقے کے نوجوانوں نے جے آئی یوتھ کے نصب العین و مقاصد سے اتفاق کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور جے آئی یوتھ میں شامل ہونے کا اعلان کیا، نوجوانوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اصلاح معاشرہ اور نظام کی تبدیلی کیلیے جے آئی یوتھ کا ساتھ دیں گے۔