کوئٹہ: گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

80

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہزار گنجی کے علاقے کلی رئیسانی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ متعلقہ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے ۔