مہنگائی بہت ہے ،عوام کی تکلیف کا احساس ہے، اسد قیصر

80

صوابی (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عوام بہت تکلیف میں ہیں اور ہمیں ان کا احساس ہے ،وزیرا عظم کا اپنا کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے وہ ہمیشہ قوم اور ملک کے لیے سوچتا ہے،کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں معاشی طو پر مشکلات ہیں ۔ صوابی میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مہنگائی سے عام آدمی مشکلات کا شکار ہے، پوری دنیا میں اس وقت مشکل حالات ہیں،کورونا نے پوری دنیا کی اکنامی متاثر کی اور خطے کے حالات تبدیل ہورہے ہیں،افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں اور تیزی سے افغانستان کے حالات بدل رہے ہیں ،اس خطے میں امن آنے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم وسطی ایشیا تک ہم اپنی براآمدات کو بھیج سکیں گے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ گوادر کے کھلنے سے وسطی ایشیا کی مارکیٹیں کھل جائیں گی،راشکئی اکنامک زون سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،ہمارے ملک کی سمت درست ہوچکی ۔انہوں نے کہا کہ پہلی تحریک انصاف کی حکومت میں صوابی کے عوام کو شناخت ملی،پہلی بار پختونوں کو قومی حکومت ملی ہے،میرا مشن ہے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کروں گا، 20 کروڑ روپے کی لاگت سے کھیلوں کے میدان بنائے جائیں گے۔