صوابی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کردیا

81

صوابی (آن لائن) پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے کالو خان میں شوہر نے بھانجے کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور 2 بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق ملزمان قتل کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایک ماہ قبل مردان کے اسپتال سے نومولود کو اغوا کیا تھا، بچے کو خاتون کے گھر سے بازیاب کر کے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا تھااور وہ 7 روز قبل ہی ضمانت پر رہا ہوئی تھی۔