عوام ظالم حکومت سے نجات کیلیے اٹھ کھڑے ہوں، شازیہ مری

128

اسلام آباد ( آن لائن) ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عوام ظالم اور نالائق حکومت سے نجات کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، پیٹرول کی قیمتوں میں میں بدترین اضافے سے عوام سنگیں مشکلات کا شکار ہو ئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں میں بدترین اضافے سے عوام سنگیں مشکلات کا شکار ہونے، مہنگائی سے غریب کچلے جا رہے ہیں، نالائق کپتان کو مسلط کرنے سے تباہی تو آئے گی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھی گی ۔