کوئٹہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

172

کوئٹہ( نمائندہ جسارت )کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ٹیکسی اسٹینڈ سے لاش بر آمد کرلی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ہفتے کو کو ئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں لال آباد کے قریب سڑک حادثے میںایک شخص محمد زمان سمالانی ولد شبیر احمد جاں بحق ہوگیا ۔ ادھر کو ئٹہ کے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ جسے فوری طورپرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔