لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ علی گوہر آباد کی حدود سرور کالونی سے گھر سے دو چار سالہ بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے جن کے ورثہ نے بچوں کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز شہر کے سرور کالونی سے چار سالہ بچہ سرمد اور ان کے چچا زائد بھائی چار سالہ غلام عمر بھٹو گھر سے نکل کر محلے کی دکان پر چیزیں خریدنے کے لیے گئے جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں جن کے ورثہ نے انہیں محلے اور شہر کے مختلف علاقوں میں تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم اس کے باوجود دونوں بچوں کا کچھ بھی پتہ نہ چل سکا ہے جس کے باعث ورثہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، اس حوالے سے بچوں کے ورثہ نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی ہے کہ لاپتہ بچوں کو تلاش کرنے میں مدد کریں۔