کراچی(نمائندہ جسارت) سندھ ہائیکورٹ نے کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کرنے کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے تنخواہوں کے تعین سے متعلق سندھ حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا کہا گیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تنخواہ کے تعین تک موجودہ حکومتی فیصلہ برقرار رہے گا، کمیٹی کے
آئندہ فیصلے تک مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزارروپے ماہانہ ہوگی۔