‘اسلام آباد کی اہم جگہ کا نام ڈاکٹر قدیر کے نام پر رکھیں گے’

320

مشیر  پارلیمانی اموربابراعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے بات کرکے اسلام آباد کی اہم جگہ کا نام ڈاکٹر قدیر کے نام پر رکھیں گے۔

راولپنڈی بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ  ڈاکٹرعبدالقدیر نے مشکلات میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا بیڑہ اٹھایا، ڈاکٹرعبدالقدیر نے پاکستان کو ایٹم بم کی صورت میں بہت بڑا تحفہ دیا ڈاکٹرعبدالقدیر خان قوم کے محسن تھے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال میں سب نے کہا 89 کی صورتحال پیدا ہوگی لیکن نہیں ہوئی، بارڈر مینجمنٹ کو بہترین طریقے سے ہینڈل کیا گیا جب تک خطرات مول نہیں لیتے اس وقت تک کوئی   بڑا آدمی نہیں بن سکتا۔

بابراعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جب ظلم ہوتا ہے تو ہر انسان اور مسلمان تڑپتا ہے غیر ترقی یافتہ ملک کے لیے ڈاکٹر قدیر خان بہت بڑا تحفہ تھا۔

تقریب میں ڈاکٹر قدیر خان  کی بیٹی  ڈاکٹر دینہ خان خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔