ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)گھارو کے تین گاؤں کے رہائشیوں مرد اور عورتوں سمیت 50 گاؤں کے رہائشیوں جوکھیہ، آمڑا اور ٹانک برادری کے لوگوں نے مکلی پر نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر قبضہ کی کوشش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور سخت نعرے بازی کی ۔احتجاجی مظاہرین نے صحافیوں سے کہا کہ بااثر قبضہ گیر علی نواز پلیجو اور صالح محمد بلوچ ہمارے گاؤں کی زمین پر قبضے کیلیے 17 ضعیف عورتوں سمیت 50 گاؤں کے لوگوں پر جھوٹا کیس داخل کروایا ہے اور گاؤں خالی کرانے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 3 گاؤں جس میں اللہ بچایو آمڑو، نظر محمد جوکھیو اور محمد حسین ٹانک کے گاؤں کی زمین پر قبضہ مافیا قبضے کے لیے جھوٹے کھاتے بناکر ہم متاثرہ لوگوں کا جینا محال کردیاہے، تعلقہ میر پور ساکرو کی یونین کونسل چوبندی میں 504 ایکڑ اراضی زمین کے جھوٹے کھاتے بنوائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹے کیس ختم کرواکے ہمیں انصاف دلایا جائے، نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے متاثرین، غلام رسول آمڑو، جلال جوکھیو، خمیسو آمڑو، ضعیف عورت لکاں جوکھیو، ، فاطمہ آمڑو، غلام حسین ٹانک اور دیگر کا احتجاج کے دوران صحافیوں کے سامنے انصاف کے حصول کیلیے مطالبہ۔