پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی آج 44 ویں سالگرہ

147

پاکستان کیلیے35 ٹیسٹ،113 ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور64 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے سعید اجمل 44 ویںسالگرہ آج (14 اکتوبر) کومنائیں گے ۔ وہ 14 اکتوبر1977 کو فیصل آؓباد میں پیدا ہوئے تھے۔
سری لنکا کے خلاف گول میں جولائی2009 میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سعید اجمل نے اپنا آخری ٹیسٹ بھی سری لنکا کے خلاف کولمبو میں اگست 201میں کھیلا تھا۔ ان دونوں ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کو ہار ملی تھی۔ اس آف اسپنر نے جو ٹیسٹ میچ کھیلے انکی67 اننگز میں 11592 گیندوںپر5003 رنز دیکر28.10 کی اوسط اور65.12 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ178 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ 10 مرتبہ وہ ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ اور چار مرتبہ ایک میچ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف دبئی میں جنوری 2012 میں انہوں نے24.3اوور میں55رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو انکی ایک اننگز میں سب سے اچھی کارکردگی ہے۔ اس میچ میں انکی سب سے اچھی بولنگ56.5 اوور میں 111رن دیکر گیارہ وکٹ ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پروڈینس میں انجام دی تھی۔
سعید اجمل نے اپنے150 وکٹ29 ویں ٹیسٹ میں مکمل کیے تھے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں مشترکہ طور پر پانچویں سب سے تیز بولر ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریر کے دوران صرف ایک نصف سنچری اسکور کی تھی جو بین الاقوامی کرکٹ میں واحد نصف سنچری بھی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں اگست 2010 میں انہوں نے108 منٹ میں79 گیندوںپر چھ چوکوں کی مدد سے پورے50 رنز بنائے تھے۔
سعید اجمل نے اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ2 جولائی2008 کو بھارت کے خلاف کراچی میں کھیلا تھا جبکہ ڈھاکا میں بنگلا دیش کے خلاف 19 اپریل2015 کو وہ اپنا آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے تھے۔ انہوں نے جو113 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں انکی112 اننگز میں 6000 گیندوںپر4182 رنز دیکر22.72 کی اوسط اور32.60 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 184 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ آٹھ مرتبہ وہ ایک اننگز میں چار یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی9.4 اوور میں24 رنز دیکر پانچ وکٹ ہے جو انہوں نے بھارت کے خلاف دہلی میں6 جنوری2013کو انجام دی تھی۔
آسڑیلیا کے خلاف دبئی میں 7 مئی 2009 کو اپنا پہلاٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے سعید اجمل نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا میں24 اپریل2015 کو کھیلا تھا۔ انہوں نے جن64 ٹی ئنٹی بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی انکی 63 اننگز میں1430 گیندوںپر1516 رنز دیکر17.83 کی اوسط اور16.82 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ85 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ چار مرتبہ وہ ایک اننگز میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی چاراوور میں19 رنز دیکر چار وکٹ ہے جو انہوں نے آٗیر لینڈ کے خلاف اوول میں15 جون 2009 کو انجام دی تھی۔