حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے سکھر کی جانب سے پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی امتحان میں 45فیصد پاسنگ مارکس کی شرط کے خلاف امتحان دینے والے امیدواروں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر میر عرفان خاص خیلی، کامران سولنگی، حسن مشہوری، مہر بھٹو ودیگر نے کہاکہ آئی بی اے سکھر کی جانب سے لیے گئے ٹیسٹ میں 45فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو پاس کرنا تعلیم دشمن پالیسی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی بی اے سکھر کی جانب سے سوال ناموں میں کئی غلطیاں تھی اس کی بھی تحقیقات کرائی جائے ،ایک جانب پیپر میں خود غلطیاں کررہے ہیں دوسری جانب کامیابی کے لیے45فیصد نمبر کی شرط عائد کرکے اہل امیدواروں کو فیل قرار دیا جارہاہے ۔ا نہوںنے کہاکہ ہرفرد تمام مضامین میں پرفیکٹ نہیں ہوسکتا،45فیصد کی شرط سے 80فیصد مارکس حاصل کرنے والا بھی فیل تصویر کیاجائے گا جس سے سندھ کے نوجوانوں میں مایوسی پھیلے گی،مظاہرین نے صوبائی وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیااور کامیاب امیدواروں کو نوکریاں فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔