سراج الحق آج منصورہ میں سید مودودی ؒسیمینار سے خطاب کریں گے

96

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج منصورہ میں ہونے والے ’’سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ ایک عہد ساز شخصیت‘‘ سیمینار سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کریں گے۔ چیئرمین علما و مشائخ رابطہ کونسل خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سیمینار کی صدارت کریں گے۔ مقررین میں نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، صدر علما و مشائخ رابطہ کونسل میاں مقصود احمد، مفتی شبیر ا حمد انجم، ڈاکٹر طارق شریف زادہ، محمد انور گوندل اور صاحبزادہ برہان الدین عثمانی شامل ہیں۔