شام: نامعلوم طیاروں کی ایرانی ملیشیا کے اڈوں پر بم باری

106

دمشق (انٹرنیشنل مشرقی شام کے علاقے دیر الزور کے بوکمال شہر میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پرنامعلوم جنگی طیاروں نے بمباری کی ۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کے مطابق علاقے کی فضائی حدود میں ڈرون طیارے بھی پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں۔ انسانی حقوق گروپ کے مطابق مغربی فرات کے علاقے بالخصوص شام اور عراق کی سرحد پر نامعلوم طیاروں کی طرف سے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔